گیارہ ماہ کے دوران یوکرین کی زرعی مصنوعات کی برآمد میں 19 فیصد اضافہ

کیف ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) یوکرین نے کہا ہے کہ 2017 ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران اس کی زرعی مصنوعات کی برآمد میں 19 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ویجی ٹیبل آئل، اجناس اور چینی کی بیرونی طلب میں اضافہ ہے۔وزارت زراعت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے نومبر 2017 ءکے دوران اس کی زرعی مصنوعات کی برآمد کی مالیت 16.4 ارب ڈالر …

کیف ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) یوکرین نے کہا ہے کہ 2017 ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران اس کی زرعی مصنوعات کی برآمد میں 19 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ویجی ٹیبل آئل، اجناس اور چینی کی بیرونی طلب میں اضافہ ہے۔وزارت زراعت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے نومبر 2017 ءکے دوران اس کی زرعی مصنوعات کی برآمد کی مالیت 16.4 ارب ڈالر رہی جو 2016 ءکے پہلے گیارہ ماہ کی نسبت 19 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گیارہ ماہ کے دوران 5.3 ملین ٹن سن فلاور آئل برآمد کیا گیا جس کی مالیت 3.99 ارب ڈالر ہے۔اس کے علاوہ 2.7 ارب ڈالر کی 17.1 ملین ٹن مکئی اور 2.5 ارب ڈالر کی 16 ملین ٹن گندم بھی برآمد کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply