جنیوا۔10دسمبر (اے پی پی):سائیکلنگ کی مشہور ریس گیرو ڈی اٹالیا 2026 ایڈیشن کے آغاز کے پہلے تین مراحل بلغاریہ میں ہوں گے ۔ یہ مسلسل دوسرا سال جب گیروڈی اٹالیا ریس کا آغاز اٹلی سے باہر ہو گا ۔بی بی سی کے مطابق گزشتہ سال البانیا میں ریس کے پہلے تین مراحل ہوئے تھے، اور 2010 کے بعد یہ ریس سات مرتبہ بیرون اٹلی سے شروع ہو چکی ہے، جس …
گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس 2026 ایڈیشن کا آغاز بلغاریہ سے ہوگا

مزید خبریں
جنیوا۔10دسمبر (اے پی پی):سائیکلنگ کی مشہور ریس گیرو ڈی اٹالیا 2026 ایڈیشن کے آغاز کے پہلے تین مراحل بلغاریہ میں ہوں گے ۔ یہ مسلسل دوسرا سال جب گیروڈی اٹالیا ریس کا آغاز اٹلی سے باہر ہو گا ۔بی بی سی کے مطابق گزشتہ سال البانیا میں ریس کے پہلے تین مراحل ہوئے تھے، اور 2010 کے بعد یہ ریس سات مرتبہ بیرون اٹلی سے شروع ہو چکی ہے، جس میں 2018 میں مقبوضہ بیت المقدس بھی شامل ہے۔تین ہفتے پر محیط یہ ریس 8 سے 31 مئی 2026تک جاری رہے گی اور اس کا اختتام روم میں ہوگا۔
2026 ایڈیشن میں تمام سائیکل سوار کل 3,458 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے اور اس دوران تقریباً 50,000 میٹر بلندی طے کی جائے گی۔خواتین کی گیرو ڈی اٹالیا، جو 30 مئی 2026سے شروع ہوگی، بلغاریہ نہیں بلکہ اٹلی کے مشرقی ساحل پر چیزیناتیکو سے آغاز کرے گی اور نو مراحل کے بعد 7 جون 2026کو سالوزو میں اختتام پذیر ہوگی۔دو بار کی چیمپئن ایلیسا لونگو بورگینی اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کریں گی، جبکہ مردوں کی موجودہ چیمپئن برطانیہ کے سائمن یٹس ہیں۔گیرو ڈی اٹالیا سائیکلنگ کے تین بڑے گرینڈ ٹورز میں سے ایک ہے، جس میں دیگر دو ٹور ڈی فرانس اور ولوٹا آ اسپینا شامل ہیں۔







