گیری سٹیڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

ویلنگٹن ۔26ستمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈسی )میں ہائی پرفارمنس کوچ کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 53 سالہ گیری سٹیڈ کھلاڑیوں، کوچز اور ہائی پرفارمنس پروگرامز کی تربیت و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ گیری سٹیڈ نے رواں سال کے اوائل میں 8سالہ کامیاب ہیڈ کوچنگ کا دور …

ویلنگٹن ۔26ستمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈسی )میں ہائی پرفارمنس کوچ کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 53 سالہ گیری سٹیڈ کھلاڑیوں، کوچز اور ہائی پرفارمنس پروگرامز کی تربیت و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

گیری سٹیڈ نے رواں سال کے اوائل میں 8سالہ کامیاب ہیڈ کوچنگ کا دور مکمل کیا، جس میں انہوں نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021 میں فتح دلوانے کے علاوہ 2019 ورلڈ کپ، 2021 ٹی20 ورلڈ کپ اور 2025 چیمپئنز ٹرافی کے فائنلز تک پہنچایا۔ ان کی کوچنگ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی 0-3کی فتح بھی حاصل کی۔

گیری سٹیڈ کا نیوزی لینڈ کرکٹ سے 34 سالہ تعلق ہے جس میں ان کو پانچ ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے،اس کے علاوہ وہ 100 سے زائد فرسٹ کلاس اور لسٹ اے میچز کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔ کوچنگ میں بھی وہ مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم، کینٹربری اور این زیڈ سی اکیڈمی شامل ہیں۔

گیری سٹیڈ نے کہاکہ میرا دل ہمیشہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ رہا ہے۔ اگر میں اپنی مہارت نوجوان کھلاڑیوں اور کوچز تک منتقل کر سکا، تو یہ میرے لیے باعثِ فخر ہوگا۔گیری سٹیڈ اس وقت بھارت کی آندھرا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہیں اور انہیں این زیڈ سی کی جانب سے بیرون ملک کوچنگ کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ مزید تجربہ حاصل کر سکیں۔