گیل اور لیوس کی جارحانہ بیٹنگ

چیسٹرلی سٹریٹ ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) کرس گیل اور ایون لیوس کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 21 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی، کالی آندھی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ایون لیوس 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے …

چیسٹرلی سٹریٹ ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) کرس گیل اور ایون لیوس کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 21 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی، کالی آندھی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ایون لیوس 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، گیل نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں میزبان انگلش ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 155 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ایلکس ہیلز 43 اور جوز بٹلر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،

مزید خبریں

Leave a Reply