اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 43 کروڑ74 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 3 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے …
ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب 43 کروڑ روپے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 43 کروڑ74 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 3 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے موسیٰ خیل تونسہ روڈ کے لئے 15 کروڑ، سوہاوہ چکوال روڈ کے لئے 25 کروڑ، مندرہ چکوال روڈ کے لئے15 کروڑ، سی پیک کے تحت آئی بی آفسز کی تعمیر کے لئے 8 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔








