سرگودھا ۔ 11 نومبر (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام ساہیوال میں منعقدہ دوسری ایچ ای ڈی ٹیچرز گیمز 2025 میں سرگودھا ڈویژن نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی، پنجاب کی سطح پرپانچ کھیلوں میں مجموعی طورپرپہلی پوزیشن حاصل کرکےشاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔ڈائریکٹرکالجز ڈاکٹر ناہید ناز کے مطابق ان مقابلوں میں صوبے کےتمام نو ڈویژنز کے مرد و خواتین اساتذہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا، تاہم سرگودھا …
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام ساہیوال میں منعقدہ دوسری ایچ ای ڈی ٹیچرز گیمز 2025 میں سرگودھا ڈویژن نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی
سرگودھا ۔ 11 نومبر (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام ساہیوال میں منعقدہ دوسری ایچ ای ڈی ٹیچرز گیمز 2025 میں سرگودھا ڈویژن نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی، پنجاب کی سطح پرپانچ کھیلوں میں مجموعی طورپرپہلی پوزیشن حاصل کرکےشاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔ڈائریکٹرکالجز ڈاکٹر ناہید ناز کے مطابق ان مقابلوں میں صوبے کےتمام نو ڈویژنز کے مرد و خواتین اساتذہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا، تاہم سرگودھا ڈویژن نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔
سرگودھا کے کھلا ڑیوں نے بہترین ٹیم اسپرٹ، نظم و ضبط اور محنت کا ثبوت دیتے ہوئے صوبائی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ سرگودھا ڈویژن سے 31 مرد و خواتین اُساتذہ کھلاڑ یوں نےحصہ لیاجنہوں نے ایتھلیٹکس، کرکٹ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن میں پہلی پوزیشنز حاصل کر کے مجموعی چیمپئن شپ جیت لی، جبکہ خواتین کھلاڑیوں نے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس میں دوسری اور لانگ جمپ، 100 میٹر ریس اور جیولن تھرو میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔پرنسپل گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج ٹیم نے خاص طورپر کرکٹ میں گولڈمیڈل حاصل کیا۔ ڈاکٹر ناہید ناز نے کہا کہ یہ کامیابی سرگودھا کے اساتذہ کی محنت، عزم، جرات اور درویشانہ خصلتوں کی عکاسی کرتی ہے۔ یہاں کے مرد و خواتین میں غیر معمولی ٹیلنٹ، لگن اور جذبہ کارکردگی ہے
جس نے سرگودھا کا نام ایک بار پھر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مقابلے دو کیٹیگریز، انڈر 40 اور ابوو 40 میں منعقد ہوئے جن میں سرگودھا کے کھلاڑیوں نے ہر سطح پر اپنی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ سرگودھا ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کو صوبائی سطح پر سراہا گیا اور تمام فاتح کھلاڑیوں و ٹیم اراکین کو مبارکباد پیش کی گئی جنہوں نے سرگودھا کو ایک بار پھر اعزازات کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔









