اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت توہین آمیز خاکے رکوانے کےلئے جامع قانون سازی کرے، مقابلہ ملتوی کرنے کا اعلان ناکافی ہے، شرپسند عناصر کسی بھی وقت دوبارہ ناپاک حرکت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ ہالینڈ کی سفیر سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ڈائریکٹر اُمورِ خارجہ عبدالغفار عزیز اور بیرسٹر عاطف علی …
ہالینڈ کی حکومت توہین آمیز خاکے رکوانے کےلئے جامع قانون سازی کرے، سینیٹر سراج الحق کا ہالینڈ کی سفیر سے ملاقات میں مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت توہین آمیز خاکے رکوانے کےلئے جامع قانون سازی کرے، مقابلہ ملتوی کرنے کا اعلان ناکافی ہے، شرپسند عناصر کسی بھی وقت دوبارہ ناپاک حرکت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ ہالینڈ کی سفیر سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ڈائریکٹر اُمورِ خارجہ عبدالغفار عزیز اور بیرسٹر عاطف علی خان بھی شریک تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے ہالینڈ کے سفارتخانہ میں ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں ہالینڈ کی سفیر آردی سٹوئیوس براکن اور ان کی ٹیم پر واضح کیا کہ توہین آمیز خاکوں سے پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے جاتے ہیں۔ ہالینڈ کی حکومت اور اس کے عوام کو ہر ممکن قانونی، سیاسی اور معاشرتی دباو¿ ڈالتے ہوئے گیرٹ فیلڈر اور اس کے گروہ کو اس مہلک اقدام سے باز رکھنا چاہئے کیونکہ اس قبیح فعل کے ذریعے عالمی امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا جاتا ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے۔ اسلام میں انسان ہی نہیں ہر جان دار کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ مسلم اُمہ کےلئے یہ بات ناقابلِ فہم ہے کہ حقوقِ انسانی کے علم بردار یورپ میں کوئی شخص ایسی نفرت آمیز راہ اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی بھی مقدس ہستی کی شان میں توہین آمیزی رائے کی آزادی نہیں بلکہ درحقیقت معاشرے کے اندر نفرت کی آگ کو بھڑکانا ہے جس کا کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا۔








