بیجنگ۔ 28 جولائی (اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی حکومت برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے ساتھ حوالگی معاہدوں سمیت جرائم کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کے معاہدے معطل کردے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے روزانہ کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے نئے سکیورٹی قانون کے نفاذ پر ہانگ کانگ کے ساتھ …
ہانگ کانگ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے ساتھ جرائم کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کے معاہدے معطل کر دے گا، چین

مزید خبریں
بیجنگ۔ 28 جولائی (اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی حکومت برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے ساتھ حوالگی معاہدوں سمیت جرائم کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کے معاہدے معطل کردے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے روزانہ کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے نئے سکیورٹی قانون کے نفاذ پر ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی معاہدے معطل کرکے چین کے داخلی امور میں مجموعی مداخلت کی ہے۔ واضح رہے کہ خفیہ انٹیلی جنس شیئر کرنے کے مقصد سے امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ”فائیو آئیز “ کے نام سے ایک معاہدہ ہے۔ ان میں سے 4 ممالک ہانگ کانگ کے ساتھ اپنے حوالگی معاہدے پہلے ہی معطل کر چکے ہیں جن کی پیروی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے بھی ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔








