ہانگ کانگ میں پرفیوم، کاسمیٹکس اور نیچرل ہیلتھ پراڈکٹس کی بین الاقوامی نمائش ”کاسمو پروف ایشیائ“ 14 نومبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے چین کے علاقہ ہانگ کانگ میں بین الاقوامی نمائش میںشرکت کی خواہش مند پاکستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ اتھارٹی کے مطابق ہانگ کانگ میںپرفیوم، کاسمیٹکس، نیچرل ہیلتھ پراڈکٹ، فوڈ اینڈ بیوریجز ، بیوٹی سلون کی مصنوعات اور آلات، ناخنوںاور بالوں کی آرائشی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش ”کاسمو پروف ایشیائ“ …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے چین کے علاقہ ہانگ کانگ میں بین الاقوامی نمائش میںشرکت کی خواہش مند پاکستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ اتھارٹی کے مطابق ہانگ کانگ میںپرفیوم، کاسمیٹکس، نیچرل ہیلتھ پراڈکٹ، فوڈ اینڈ بیوریجز ، بیوٹی سلون کی مصنوعات اور آلات، ناخنوںاور بالوں کی آرائشی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش ”کاسمو پروف ایشیائ“ 14 نومبر سے شروع ہوگی۔ نمائش3 روز تک جاری رہے گی۔ اتھارٹی نے شرکت کی خواہش مند کمپنیوں کےلئے کور کیٹیگری میں شرکت کی فیس 3لاکھ 25 ہزار اور ڈویلپمنٹ کی کیٹیگر میں 4 لاکھ کی فیس مقرر کی ہے۔ نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں کو 31اگست تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔