ہانگ کانگ۔9فروری (اے پی پی):ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی ہائی کورٹ نےچین مخالف ہنگاموں کے مبینہ محرک جمی لائی کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔شنہوا کے مطابق عدالت نے جمی لائی کو دسمبر میں بیرونی قوتوں سے سازباز اور اشتعال انگیز مواد شائع کرنے کی سازش کے الزامات میں قصوروار قرار دیا تھا۔ مقدمے میں سزا میں نرمی سے متعلق سماعت 12 …
ہانگ کانگ میں چین مخالف ہنگاموں کے مبینہ محرک جمی لائی کو 20 سال قید کی سزاسنا دی گئی

مزید خبریں
ہانگ کانگ۔9فروری (اے پی پی):ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی ہائی کورٹ نےچین مخالف ہنگاموں کے مبینہ محرک جمی لائی کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔شنہوا کے مطابق عدالت نے جمی لائی کو دسمبر میں بیرونی قوتوں سے سازباز اور اشتعال انگیز مواد شائع کرنے کی سازش کے الزامات میں قصوروار قرار دیا تھا۔ مقدمے میں سزا میں نرمی سے متعلق سماعت 12 جنوری کو شروع ہوئی جو 13 جنوری کو اختتام پذیر ہوئی۔
قومی سلامتی سے متعلق اس مقدمے میں جمی لائی کے ساتھ ایپل ڈیلی لمیٹڈ، ایپل ڈیلی پرنٹنگ لمیٹڈ اور ایپل ڈیلی انٹرنیٹ لمیٹڈ بھی نامزد ہیں، جن پر اشتعال انگیز مواد شائع کرنے اور بیرونی قوتوں سے سازباز کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ جمی لائی کو بیرونی قوتوں سے سازباز کے ایک علیحدہ الزام کا بھی سامنا تھا۔مقدمے کی باقاعدہ سماعت 18 دسمبر 2023 کو شروع ہوئی اور اس کی سماعت ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کے تحت مقرر کردہ تین ججوں نے کی۔







