ہاکی کی ترقی و ترویج میں حکو متی دلچسپی قابل ستائش ہے،آصف باجوہ

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی کی ترقی و ترویج حکومتی تعاون سے ہی ممکن ہے،اس حوالے سے حکومتی دلچسپی قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر زلاہور میں آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی کھیل کی ترقی کیلئے حکومتی جانب سے …

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی کی ترقی و ترویج حکومتی تعاون سے ہی ممکن ہے،اس حوالے سے حکومتی دلچسپی قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر زلاہور میں آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی کھیل کی ترقی کیلئے حکومتی جانب سے پی ایچ ایف کو بھرپور حوصلہ افزائی حاصل ہے،پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر کی سرپرستی میں درپیش فنڈز کے مسائل پر بھی قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں تاکہ گراس روٹ پر بہتر انداز میں ہاکی کو پروموٹ کرسکیں66ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ 2020 جو کہ کامیابی کیساتھ ماڑی پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں جاری ہے، اس حوالے سے ہم ماڑی پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھرپور معاونت کی،ہاکی جو کہ ہمارا قومی کھیل ہےاسکو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے آگے بڑھ کر قومی کھیل ہاکی کو سپورٹ کریں۔

مزید خبریں