صوبائی وزیرخوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 21مئی کو کوئٹہ ہرنائی کے مین شاہراہ ضلع زیارت کے علاقے مانگی سے اغوا کیے گئے، ہرنائی کے قبائلی وسیاسی رہنماء ملک شین گل خان ترین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے
ہرنائی،صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ کی مغوی شین گل ترین کی شہادت کی مذمت

مزید خبریں
ہرنائی۔ 04 جون ہرنائی (اے پی پی):صوبائی وزیرخوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 21مئی کو کوئٹہ ہرنائی کے مین شاہراہ ضلع زیارت کے علاقے مانگی سے اغوا کیے گئے، ہرنائی کے قبائلی وسیاسی رہنماء ملک شین گل خان ترین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، جس نے علاقے کے عوام کو سوگوار کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ نے ملک شین گل کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ حاجی نور محمد خان دومڑ نے متعلقہ حکام سے رابطے کرکے مرحوم کی میت کو آبائی علاقے منتقل کرنے اور دیگر ضروری امور میں مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانا اور انہیں اغوا کرکے قتل کرنا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ملک شین گل کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا








