ہری پور،اسسٹنٹ کمشنر کا خان پور ڈیم پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ،ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر خان پور جنید خالد نے خان پور ڈیم کا اچانک دورہ کرکے سیاحوں کی حفاظت کے لئےکیے گئے انتظامات،حفاظتی اقدامات اور دفعہ 144 پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ہری پور۔ 20 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر خان پور جنید خالد نے خان پور ڈیم کا اچانک دورہ کرکے سیاحوں کی حفاظت کے لئےکیے گئے انتظامات،حفاظتی اقدامات اور دفعہ 144 پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے کشتی رانی،لائف جیکٹس کے لازمی استعمال اور دیگر حفاظتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر واضح کیا گیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لئے جاری کردہ حفاظتی ہدایات اور دفعہ 144 پر مکمل عمل کریں تاکہ محفوظ اور خوشگوار سیاحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں