ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کے مطابق گزشتہ ماہ ریسکیو 1122 نے مختلف نوعیت کی 292 ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے خدمات فراہم کیں،ان واقعات میں 314 افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 افراد جاں بحق ہوئے،رپورٹ کے مطابق 182 میڈیکل ایمرجنسیز،83 ٹریفک حادثات،3 آتشزدگی،7 جرائم و لڑائی جھگڑے،3 ڈوبنے اور 14 دیگر واقعات میں امدادی کارروائیاں کی گئیں،
ہری پور،ریسکیو 1122 کی ماہانہ رپورٹ،292 ایمرجنسیز میں 314 افراد متاثر

مزید خبریں
ہری پور۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کے مطابق گزشتہ ماہ ریسکیو 1122 نے مختلف نوعیت کی 292 ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے خدمات فراہم کیں،ان واقعات میں 314 افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 افراد جاں بحق ہوئے،رپورٹ کے مطابق 182 میڈیکل ایمرجنسیز،83 ٹریفک حادثات،3 آتشزدگی،7 جرائم و لڑائی جھگڑے،3 ڈوبنے اور 14 دیگر واقعات میں امدادی کارروائیاں کی گئیں،
کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 18,876 کالز موصول ہوئیں جن میں 13,904 غیر ضروری و جعلی کالز شامل تھیں،ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت بھی 80 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی گئیں جن میں 46 ضلع کے اندر اور 34 ضلع سے باہر منتقلی کے کیسز شامل تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عوام سے جعلی اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کو بروقت ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔







