لاہور۔5فروری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے، اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کو سلام …
ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز کا یوم کہتی کشمیر پر پیغام

مزید خبریں
لاہور۔5فروری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے، اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں،بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے.
مریم نواز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک،خطے میں پائیدار امن خواب ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، ان شااللہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔








