ہسپانوی فٹبالر الیگزینڈرو گریمالڈو کا ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ساتھ 4 سالہ معاہدہ طے پا گیا

ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے لیورکوزن سے تعلق رکھنے والے سپین کے انٹرنیشنل لیفٹ بیک الیگزینڈرو گریمالڈو کو جون 2030 تک کے لئے اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

میڈرڈ۔1جولائی (اے پی پی):ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے لیورکوزن سے تعلق رکھنے والے سپین کے انٹرنیشنل لیفٹ بیک الیگزینڈرو گریمالڈو کو جون 2030 تک کے لئے اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ شنہوا کے مطابق 30 سالہ الیگزینڈروگریمالڈو اس وقت ہسپانوی ٹیم کے ساتھ فیفاورلڈ کپ 2026میں مصروف ہیں، نے اپنے کیریئر کا آغاز بارسلونا سے کیا تھا ، تاہم وہ 2016 میں بینفیکا اور پھر 2023 میں بائر لیورکوزن کا حصہ بنے۔ جرمن کلب کے لئے ان کا معاہدہ ابھی 1 سال باقی تھا جہاں انہوں نے اپنے دور میں 30 گول سکور کیے اور 40 سے زائد اسسٹ فراہم کیے۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے الیگزینڈروگریمالڈو کا کہنا تھا کہ وہ رواں سمر ٹرانسفر ونڈو میں سپین واپس آنا چاہتے تھے اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ ان کی پہلی ترجیح تھی۔ جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوران اب تک ہسپانوی سکواڈ کے 3 کھلاڑی اپنی کلب ٹیمیں تبدیل کر چکے ہیں، جن میں مارک کوکوریلا چیلسی سے ریال میڈرڈ اور ونگر وکٹر مونیوز اوساسونا کو چھوڑ کر لیورپول میں شامل ہوئے ہیں۔