امریکی انتظامیہ نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی فوجی امداد روک دی۔
امریکا نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی فوجی امداد روک دی

مزید خبریں
واشنگٹن۔22جولائی (اے پی پی):امریکی انتظامیہ نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی فوجی امداد روک دی۔
تاس کے مطابق امریکی سینیٹر ڈک ڈربن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے کانگریس سے منظور شدہ یوکرین کے لیے اضافی 400 ملین ڈالر کی فوجی امداد فوری طور پر منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔الینوائے سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن نے کانگریس کی اپروپری ایشنز کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے سوال کیا کہ کیا انہیں اس بات کا علم ہے کہ انتظامیہ نے آگاہ کیا ہے کہ یہ فنڈز اگلے صدر کے منصب سنبھالنے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔اس پر جنرل ڈین کین نے جواب دیا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔سینیٹر ڈربن نے مزید کہا کہ اخراجات کے موجودہ منصوبے کے مطابق اس رقم کے استعمال کی تیاری مالی سال 2029 میں کی جائے گی اور اس بارے میں حتمی فیصلہ نیا امریکی صدر کرے گا، خواہ وہ کوئی بھی ہو۔یہ بیان سینیٹ کی اپروپری ایشنز کمیٹی کے اجلاس میں دیا گیا، جس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ بھی شریک تھے۔





