الجزائر میں شدید گرمی کی لہر کے دوران مختلف علاقوں میں بھڑکنے والی جنگلاتی آگ کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
الجزائر میں شدید گرمی کے باعث جنگلاتی آگ، 6 افراد ہلاک
مزید خبریں
الجزائر۔22جولائی (اے پی پی):الجزائر میں شدید گرمی کی لہر کے دوران مختلف علاقوں میں بھڑکنے والی جنگلاتی آگ کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
شنہوا کے مطابق الجزائر کی وزارت داخلہ، مقامی حکومتوں اور ٹرانسپورٹ کے مطابق شمالی صوبوں میں جاری شدید گرمی نے جنگلات اور جھاڑیوں میں آگ کے واقعات میں اضافہ کر دیا ہے۔سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نسیم برناؤی نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ جولائی کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں ایک ہزار 460 جنگلاتی آگ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج، محکمہ جنگلات، مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور رضاکاروں کے تعاون سے 85 سے 90 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم صوبہ عنابہ، بجایہ، قالمہ، الطارف، خنشلہ، میلہ، البویرہ، المدیہ اور مسکرہ میں آگ بجھانے کا عمل تاحال جاری ہے۔






