آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے دارالحکومت برسبین کے جنوبی علاقے کنگسٹن کے رہائشی مکان میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، تاہم چار بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔
آسٹریلیا، گھر میں آتشزدگی سے 2 افراد ہلاک

مزید خبریں
کینبرا۔22جولائی (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے دارالحکومت برسبین کے جنوبی علاقے کنگسٹن کے رہائشی مکان میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، تاہم چار بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔
شنہوا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ کنگسٹن کے علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی کی اطلاع ملی جہاں پہنچنے پر امدادی ٹیموں نے مکان کو مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں پایا۔فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کے بعد گھر کے اندر سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد کیں۔ حکام نے بتایا کہ خاتون کے شوہر اور ان کے دو بچوں سمیت چار افراد بروقت گھر سے نکلنے میں کامیاب رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔





