ہسپتالوں میں بیماریوں کی بروقت نشاندہی، درست رپورٹنگ، فوری ردعمل کے ذریعے عوام کو وبائی امراض کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے، اس مقصد کے لیے باہم مربوط بیماریوں کی سرویلنس اینڈ رسپانس کا نظام مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ہسپتالوں میں بیماریوں کی بروقت نشاندہی، مؤثر ردعمل کیلئے مربوط سرویلنس سسٹم ناگزیر ہے ، ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ہسپتالوں میں بیماریوں کی بروقت نشاندہی، درست رپورٹنگ، فوری ردعمل کے ذریعے عوام کو وبائی امراض کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے، اس مقصد کے لیے باہم مربوط بیماریوں کی سرویلنس اینڈ رسپانس کا نظام مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان خیالات کااظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے اپنے دفتر میں مانیٹرنگ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے حوالے سے منعقدہ تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروسز، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر، ماسٹر ٹرینرز جبکہ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ سمیت ، ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر بیماریوں کی نگرانی کے موجودہ نظام، مشتبہ کیسز کی بروقت نشاندہی، معلومات کے مؤثر تبادلے، بیماریوں کی رپورٹنگ اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ماہرین کی جانب سے شرکاکو مانیٹرنگ نظام کے تحت ذمہ داریوں اور عملی طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے اس امر پر زور دیا کہ بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام صرف علاج تک محدود نہیں بلکہ بروقت سرویلنس ، درست اعدادوشمار متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ بھی اس کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی سرگرمیوں کا مقصد طبی عملے کی استعداد کار میں اضافہ بیماریوں کی نگرانی و تدارک کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔







