ہمارا خطہ بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے، علم و دانش کے حصول میں آج کی نسل نئی امید دے رہی ہے،ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ایک دین اور ایک نظریئے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، ہمارا خطہ بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے، علم و دانش کے حصول میں آج کی نسل نئی امید دے رہی ہے۔ جمعرات کو ایک تقریب سےاپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ دنیا میں پاکستان …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ایک دین اور ایک نظریئے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، ہمارا خطہ بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے، علم و دانش کے حصول میں آج کی نسل نئی امید دے رہی ہے۔ جمعرات کو ایک تقریب سےاپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ دنیا میں پاکستان کی درجہ بندی سے ملت اسلامیہ کی درجہ بندی کا اندازہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک دین اور ایک نظریئے کی بنیاد پر قائم ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ آقائےدو جہاں کے بعد انسانیت اپنے آخری سفر کا آغاز کر چکی ہےاور آخری ہدایت اور پیغام کی ابتداء لفظ اقراء کے ساتھ ہوئی ہے تو ہم ازکم حصول علم کے لئے ہمیں کسی ابہام کا شکار نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اقوام عالم میں سر اٹھا کر چلنے کے لئے بنائے گئے ہیں، ہمارا خطہ بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے، علم ودانش کے حصول میں آج کی نسل نئی امید دے رہی ہے ۔

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک تنہا ترقی نہیں کرتا جب بھی کرتا ہے پورا خطہ کرتا ہے ۔گزشتہ 30 سالوں سے ہمارا خطہ بھی بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ خطہ میں اپنی ترجیحات کو سامنے رکھ کر کم سے کم ان کے مقابلے میں اور ان کے شانہ بشانہ ہم نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا اتنی تیزی سے تبدیل ہونے والی ہے اور جن قوموں نے اپنے اندر تبدیل ہونے کی صلاحیت پیدا نہیں کی وہ تمام مقابلوں سے باہر ہو جائیں گی۔

 

مزید خبریں