پیانگ یانگ۔18فروری (اے پی پی):شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا اب ممکن نہیں ۔ روسی خبررساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہی۔ حکام نے کہا کہ شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا اب ممکن نہیں ، پیانگ یانگ اپنی جوہری قوت کو مضبوط کرنا جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا …
ہماری جوہری صلاحیت کو ختم کرنا اب ممکن نہیں ، شمالی کوریا

مزید خبریں
پیانگ یانگ۔18فروری (اے پی پی):شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا اب ممکن نہیں ۔ روسی خبررساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہی۔ حکام نے کہا کہ شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا اب ممکن نہیں ، پیانگ یانگ اپنی جوہری قوت کو مضبوط کرنا جاری رکھے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا منصوبہ( جو کہ موجودہ حالات میں ناممکن اور غیر حقیقت پسندانہ ہے) ایسی صورت حال کی طرح ہے جہاں قدیم لوگ جدید دور کے لوگوں سے قدیم معاشرے میں واپس جانے کی درخواست کر رہے ہیں۔
وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک مخالفین دھمکیاں دیتے رہیں گے، ایٹمی ہتھیار شمالی کوریا کے لیے امن اور سلامتی کی ضمانت کے ساتھ ساتھ آئین میں درج اپنے دفاع کا آلہ بنے رہیں گے۔
وزارت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک ایٹمی مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے لیے سربراہ مملکت کی نئی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مخالفین کی طرف سے مسلسل خطرات اور بلیک میلنگ روکنے کے لیے تمام دستیاب فوجی اور سیاسی ذرائع استعمال کرتے رہیں گے۔








