ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھگانے میں کامیابی حاصل کی، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے آپریشن خیبر فورسے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کر دیئے آپریشن خیبر فور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے، ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھگانے میں کامیابی حاصل کی، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) پاکستان نے آپریشن خیبر فور سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔ پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک …

پاکستان نے آپریشن خیبر فورسے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کر دیئے
آپریشن خیبر فور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے، ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھگانے میں کامیابی حاصل کی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) پاکستان نے آپریشن خیبر فور سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔ پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپریشن خیبر فوردہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے، ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھگانے میں کامیابی حاصل کی۔ افغان صوبہ کنڑ کے گورنر کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ایسے بیانات دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے دوران اتفاق رائے کی روح کے منافی ہیں، میڈیا کی ایسی شہ سرخیاں گمراہ کن ہیں اور بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنی مربوط اور تعاون پر مبنی کارروائیوں پر اتفاق کیا تھا جو کہ مشترکہ چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے دفاعی حکام کو آپریشن خیبر فورکے متعلق باقاعدہ آگاہ کیا گیا تھا، فوجی کارروائی کے دوران بھاگنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا افغان سیکورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے، آپریشن خیبر فورمیں ابھی ہمیں افغانستان کی کوئی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ سرحد کے آر پار دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے موثر سرحدی انتظام ضروری ہے۔ سرحدی انتظامات سے لوگوں کو آمدورفت، تجارت اور ٹرانزٹ کی سہولت اور دہشت گردوں، منشیات فروشوں، انسانی سمگلروں اور ناپسندیدہ عناصر کی آمدورفت روکنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply