لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):کھوکھر پیلس لاہور میں 12خصوصی افراد میں ہمت کارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر مسلم لیگ (ن) لاہور و رکنِ قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر تھے۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے حلقہ این اے126 کے157 خصوصی افراد کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے جبکہ12 افراد کو ہمت کارڈز دیئے گئے۔ملک سیف الملوک کھوکھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …
ہمت کارڈز کوپورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا تاکہ خصوصی افراد با عزت زندگی گزار سکیں،ملک سیف الملوک کھوکھر

مزید خبریں
لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):کھوکھر پیلس لاہور میں 12خصوصی افراد میں ہمت کارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر مسلم لیگ (ن) لاہور و رکنِ قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر تھے۔
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے حلقہ این اے126 کے157 خصوصی افراد کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے جبکہ12 افراد کو ہمت کارڈز دیئے گئے۔ملک سیف الملوک کھوکھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
آج پنجاب دوسرے صوبوں سے بہت آگے نکل چکا ہے۔ہمت کارڈز کا یہ سلسلہ پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا تاکہ خصوصی افراد با عزت زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے وژن پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور کمزور طبقوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
تنقید سے ترقی نہیں ہوتی، خدمت سے عوام کے دل جیتے جاتے ہیں۔ملک سیف الملوک کھوکھر نے پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم افواجِ پاکستان کو سیلوٹ کرتے ہیں جو وطنِ عزیز کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے ر ہی ہے۔
ہمارے شہدا قوم کے ہیرو ہیں،جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ترقی و فلاح کے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر مطیع الرحمان اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔








