ڈھاکہ۔18دسمبر (اے پی پی):مودی سرکار کو کھلا چیلنج، بنگلہ دیش نے بھارتی دباؤ اور بالادستی قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔قاتلوں کی سرپرستی کرنے والے مودی کو بنگلہ دیش کی جانب سے دوٹوک پیغام، اب مزید مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبا نے قاتل شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینے والے مودی کا پتلا نذرِ آتش کر دیا۔نیشنل …
ہمسایہ ممالک کے داخلی معاملات میں بھارتی مداخلت پر بنگلہ دیش کا جارحانہ ردِعمل

مزید خبریں
ڈھاکہ۔18دسمبر (اے پی پی):مودی سرکار کو کھلا چیلنج، بنگلہ دیش نے بھارتی دباؤ اور بالادستی قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔قاتلوں کی سرپرستی کرنے والے مودی کو بنگلہ دیش کی جانب سے دوٹوک پیغام، اب مزید مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبا نے قاتل شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینے والے مودی کا پتلا نذرِ آتش کر دیا۔نیشنل سٹیزن پارٹی کے چیف آرگنائزر اور بنگلہ دیشی رہنما حسنات عبداللہ کا بھارت کے خلاف دو ٹوک موقف سامنے آیا ہے۔
حسنات عبداللہ نے بنگلہ دیش میں عدم استحکام پر بھارت کا شمال مشرقی خطہ الگ کر نے کی م وارننگ دے دیتے ہوئے کہا کہ تم نے قاتلوں کو پناہ دی، بھارت واضح طور پر جان لے کہ ہم بھارت کی شمال مشرقی سیون سسٹر ریاستوں کو الگ کر دیں گے۔ حسنات عبداللہ نے کہا کہ بھارتی حکام بنگلہ دیشی شہریوں کی سرحد پار ہلاکتوں میں ملوث ہے۔ بنگلہ دیش کی خودمختاری اور انسانی حقوق پامال ہوئے تو بنگلہ دیش سخت جواب دے گا۔بنگلہ دیشی رہنما نے بنگلہ دیش پر عدم استحکام مسلط کرنے کی صورت میں مزاحمت سرحد پارتک پھیلنے کی وارننگ دے دی ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سامراجی ہتھکنڈوں ، اطلاعاتی جنگ اور اقلیتی کارڈ استعمال کر کے خطہ میں انتشار پھیلا رہا ہے۔حسنات عبداللہ کے مطابق آج بھی بھارت بے جا مداخلت سے بنگلہ دیش کو کمزور اور تنازعات زدہ بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور قاتلوں کی پشت پناہی نے خطہ کو تصادم کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ بنگلہ دیشی قیادت نے بھارت کو واضح پیغام ہے کہ اب سفاک مودی کواپنی جارحانہ پالیسیوں کے باعث سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔








