ہمیں اپنی زمین کو کورونا اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچانا ہے، مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا عالمی یوم ارض کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زمین کو کورونا اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچانا ہے، احتیاطی تدابیر ہی کورونا کے خلاف بہترین علاج ہے۔ بدھ کو عالمی یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئیں اس موقع پر یہ عہد کریں کہ ہمیں مل کر کورونا …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زمین کو کورونا اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچانا ہے، احتیاطی تدابیر ہی کورونا کے خلاف بہترین علاج ہے۔ بدھ کو عالمی یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئیں اس موقع پر یہ عہد کریں کہ ہمیں مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زمین کو کورونا اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچانا ہے، کورونا سے بچاﺅ کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مل کر معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کی مدد کےلئے کردار ادا کرے۔ کورونا سے بچنا اور بچانا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔