ہم اپنی احتیاطی تدابیر کے باعث کورونا وائرس پر قابو پانے میں اب تک کامیاب رہے ہیں، مزید احتیاط ہمیں مشکلات سے بچا سکتا ہے’ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی احتیاطی تدابیر کے باعث کورونا وائرس پر قابو پانے میں اب تک کامیاب رہے ہیں، مزید احتیاط ہمیں مشکلات سے بچا سکتا ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں وباء کا پھیلاؤ جس تیزی سے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں بھی بڑے پیمانے پر …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی احتیاطی تدابیر کے باعث کورونا وائرس پر قابو پانے میں اب تک کامیاب رہے ہیں، مزید احتیاط ہمیں مشکلات سے بچا سکتا ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں وباء کا پھیلاؤ جس تیزی سے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں بھی بڑے پیمانے پر وائرس پھیلنے کا خدشہ تھا لیکن ہم اپنی احتیاطی تدابیر کی باعث اسے قابو کرنے میں اب تک کامیاب رہے ہیں،این ڈی ایم اے پوری دنیا سے رابطے میں ہے اور مزید طبی سامان خرید رہے ہیں’ مزید احتیاط ہمیں مشکلات سے بچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رے ہیں کہ دنیا میں کورونا کے کیسز بڑھیں گے اور ساری دنیا میں ہی کورونا پھیل رہا ہے اور ہم یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ 15 مئی سے 20 اور 25 مئی تک ہسپتالوں پر پریشر بڑھے گا اور جو پریشر 25 اپریل تک بڑھنا تھا وہ اب 25 مئی تک چلا گیا ہے، ہم دنیا سے رابطے میں اور وینٹی لیٹرز اور جو بھی ساز و سامان ضرورت ہو گا وہ پورا کر رہے ہیں، اگر ہم زیادہ احتیاط کریں تو ہو سکتا ہے یہ دبائو آگے چلا جائے گا۔