دوحہ ۔4مارچ (اے پی پی):قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے زور دیا ہے کہ قطر ایران کے خلاف جنگ میں شریک نہیں ہوا بلکہ وہ اپنی زمین پر ایرانی جارحیت کو روکنے اور اپنے دفاع کے حق کا استعمال کر رہا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ڈاکٹر ماجد الانصاری نے موجودہ حالات کے تناظر میں میڈیا کے اداروں پر زور دیا کہ وہ قطر کے بارے میں …
ہم ایران کے خلاف جنگ میں شریک نہیں، جارحیت کا دفاع ہمارا حق ہے، قطر

مزید خبریں
دوحہ ۔4مارچ (اے پی پی):قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے زور دیا ہے کہ قطر ایران کے خلاف جنگ میں شریک نہیں ہوا بلکہ وہ اپنی زمین پر ایرانی جارحیت کو روکنے اور اپنے دفاع کے حق کا استعمال کر رہا ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق ڈاکٹر ماجد الانصاری نے موجودہ حالات کے تناظر میں میڈیا کے اداروں پر زور دیا کہ وہ قطر کے بارے میں خبریں نشر کرتے وقت معتبر قطری ذرائع پر انحصار کریں۔قطر نے اپنی سرزمین پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے کیے گئے ایرانی حملے کی مذمت کی ہے۔
قطری حکومت کا موقف ہے کہ اس حملے سے خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔ قطر کے مطابق یہ کارروائی اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے منافی اور بین الاقوامی قوانین سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔








