ہم حالت جنگ میں ہیں اور خطرات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، سربراہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم

تہران۔1فروری (اے پی پی):ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران اب بھی حالت جنگ میں ہے اور وہ خطرات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق محمد اسلامی نے مزید کہا کہ ہمیں دفاعی مقاصد کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے …

تہران۔1فروری (اے پی پی):ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران اب بھی حالت جنگ میں ہے اور وہ خطرات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق محمد اسلامی نے مزید کہا کہ ہمیں دفاعی مقاصد کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کافی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حال ہی میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی افواج کو مضبوط کیا ہے، خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر فوجی حملے کی دھمکی کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز ’’ یو ایس ایس ابراہام لنکن‘‘ کی قیادت میں ایک بحری بیڑے کی تعیناتی کی گئی ہے۔

جمعہ کو امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ایران فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور انہوں نے تہران کو اپنی تجاویز کا جواب دینے کے لیے ایک غیر اعلانیہ ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے اور جنگ نہیں چاہتا۔

مزید خبریں