اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم صوفی دھرتی سے تعلق رکھتے ہیں جن کا پیغام پیار اور بھائی چارہ ہے ۔ سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے علی زیدی نے اتوار کو اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھی کلچر ڈے پر ہمیں سب کو یاد دلانا ہوگا کہ ہم کون ہیں ، ہم 5ہزار سال قدیم ورثہ کے امین ہیں …
ہم صوفی دھرتی سے تعلق رکھتے ہیں جن کا پیغام پیار اور بھائی چارہ ہے ،علی زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم صوفی دھرتی سے تعلق رکھتے ہیں جن کا پیغام پیار اور بھائی چارہ ہے ۔ سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے علی زیدی نے اتوار کو اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھی کلچر ڈے پر ہمیں سب کو یاد دلانا ہوگا کہ ہم کون ہیں ، ہم 5ہزار سال قدیم ورثہ کے امین ہیں جو ہمیشہ سے ثقافت کا مرکز رہے ہیں ۔ تاریخی طور پر ، ہم نے اپنی سر زمین پر رہنے والے سب کو متحد کیا ہے ،ہم صوفیوں کی سرزمین ہیں جو پیار اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے ۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ نفرت کے کلچر کی مذمت کی ہے ۔








