تہران۔9فروری (اے پی پی):امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کی توقع اور مثبت ماحول کے باوجود ایران نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تمام منظرناموں کے لئے تیار ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ایرانی چیف آف سٹاف عبدالرحیم موسوی نے دارالحکومت تہران میں ایک فورم کے دوران کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ طویل مدتی جنگ کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے باوجود …
ہم علاقائی جنگ شروع کرنا نہیں چاہتے،ایرانی فوجی سربراہ

مزید خبریں
تہران۔9فروری (اے پی پی):امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کی توقع اور مثبت ماحول کے باوجود ایران نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تمام منظرناموں کے لئے تیار ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ایرانی چیف آف سٹاف عبدالرحیم موسوی نے دارالحکومت تہران میں ایک فورم کے دوران کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ طویل مدتی جنگ کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے باوجود اور اپنی تیاری کے باوجود ہم علاقائی جنگ شروع کرنا نہیں چاہتے کیونکہ یہ جنگ خطے کی ترقی اور خوشحالی کو سالوں پیچھے دھکیل دے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں کسی بھی علاقائی جنگ کے نتائج کی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوگی۔







