قاہرہ ۔19جنوری (اے پی پی):مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل حسن رشاد نے غزہ کی پٹی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ علی شعث اور اس کے ارکان سے ملاقات کی اور اس دوران زور دیا کہ مصر اس کمیٹی کے کام کی کامیابی اور پٹی کے اندر اس کے فرائض کی انجام دہی میں تعاون کا ہمیشہ سے خواہش مند ہے۔ العربیہ کے مطابق علی شعث اور کمیٹی …
ہم غزہ انتظامی کمیٹی کی کامیابی کے خواہش مند ہیں، مصری انٹیلی جنس چیف

مزید خبریں
قاہرہ ۔19جنوری (اے پی پی):مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل حسن رشاد نے غزہ کی پٹی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ علی شعث اور اس کے ارکان سے ملاقات کی اور اس دوران زور دیا کہ مصر اس کمیٹی کے کام کی کامیابی اور پٹی کے اندر اس کے فرائض کی انجام دہی میں تعاون کا ہمیشہ سے خواہش مند ہے۔ العربیہ کے مطابق علی شعث اور کمیٹی کے ارکان نے غزہ کے حوالے سے مصر کی کوششوں کو سراہا اور صدر عبدالفتاح السیسی کے موقف، خاص طور پر فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت اور مسئلہ فلسطین کے تحفظ کے حوالے سے ان کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کمیٹی کی ترجیحات میں غزہ کے شہریوں کی انسانی اور معیشتی حالت کو بہتر بنانا شامل ہے۔ انہوں نے تمام گزرگاہیں کھولنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ فلسطینیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ امدادی سامان اور ضروریاتِ زندگی پہنچائی جا سکیں۔ ملاقات کے دوران ان ضروری اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی جو کمیٹی کو پٹی کے اندر اپنی مکمل ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل بنائیں تاکہ انسانی حالات کی بہتری اور استحکام میں مدد مل سکے۔








