ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جماعت کے ساتھ اگر شخصیت مل جائے تو وہ ڈبل ہوجاتی ہے، میں یہاں اپنی جماعت ہی کا نمائندہ ہوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑ رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جماعت کے ساتھ اگر شخصیت مل جائے تو وہ ڈبل ہوجاتی ہے، میں یہاں اپنی جماعت ہی کا نمائندہ ہوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑ رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”تکرار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شجاع آباد سے انتخاب لڑنے کی وجہ عوامی رائے ہے کیونکہ اس علاقے کے عوام نے مجھے یہاں سے الیکشن لڑنے کے لیے تیار کیا اور یہ میرا حلقہ بھی ہے، ہم پرعزم ہیں کہ انشااللہ جیتیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب کو پھانسی دی گئی جسے آج بھی ہم عدالتی قتل کہتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور عدالتوں میں پیش بھی ہوتے رہے ہیں۔

مزید خبریں