راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے امن و استحکام کے حصول کے لئے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے ، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وہ منگل کو کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ …
ہم نے امن و استحکام کے حصول کے لئے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے ، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے امن و استحکام کے حصول کے لئے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے ، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وہ منگل کو کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 236 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جیو سٹریٹجک ، علاقائی اور قومی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم نے ملک خصوصی طور پر قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافہ کا جا مع جائزہ لیا۔ تمام سول اور فوجی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی محاذوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔









