ہندوتوا بیانیہ اقلیتوں کے لئے شدید خطرہ، رام مندر پر آر ایس ایس کا جھنڈا مودی کی فاشسٹ سوچ آشکار

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):مودی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ نےبھارت میں مسلمانوں کےلئے ایک مرتبہ پھر خطرہ کی گھنٹی بجا دی ۔مسلمان دشمنی میں مودی نے صدیوں پرانی بابری مسجد کی شہادت کو قومی تماشہ اور سیاسی تہوار بنا دیا ہے۔رام مندر بابری مسجد کی شہادت سے بی جے پی اور آر ایس ایس کی نظریاتی دہشت گردی کے تحت وجود میں آیا۔ مودی نے آر ایس …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):مودی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ نےبھارت میں مسلمانوں کےلئے ایک مرتبہ پھر خطرہ کی گھنٹی بجا دی ۔مسلمان دشمنی میں مودی نے صدیوں پرانی بابری مسجد کی شہادت کو قومی تماشہ اور سیاسی تہوار بنا دیا ہے۔رام مندر بابری مسجد کی شہادت سے بی جے پی اور آر ایس ایس کی نظریاتی دہشت گردی کے تحت وجود میں آیا۔

مودی نے آر ایس ایس کے جتھوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایودھیا شہر بھارت کی ثقافتی شعور میں ایک اور سنگ میل دیکھ رہا ہے،انتہا پسند آر ایس ایس کے غنڈہ یوگی آدتیہ ناتھ نے جھنڈا لہرانے کی تقریب کو نئے دور کی شروعات قرار دے دیا ۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے اقلیتوں کا لحاظ کیے بغیر بھارتی عوام سے اپنے شرمناک خطاب میں کہا کہ شری رام کا مندر 140کروڑ بھارتی عوام کےلئےقومی فخر اور اس پر جھنڈا ترقی یافتہ بھارت کے تصور کی نمائندگی کرتا ہے،دہشت گرد مودی نے رام مندر میں انتہا پسند ہندوتوا کا جھنڈا لگا کر مسلمانوں کا مذہبی استحصال کیا ہے،بھارت میں نفرت، انتہا پسندی اور اقلیت دشمنی سفاک مودی کی متعصبانہ سوچ کی عکاس ہے۔