ہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت 5 لاکھ نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا، 500 تکنیکی مراکز مدرسوں میں بھی کھولے جائیں گے، وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ 30 ارب روپے لاگت کا ہنرمند پاکستان پروگرام کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 5 لاکھ نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا، 500 تکنیکی مراکز مدرسوں میں بھی کھولے جائیں گے، اس پروگرام …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ 30 ارب روپے لاگت کا ہنرمند پاکستان پروگرام کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 5 لاکھ نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا، 500 تکنیکی مراکز مدرسوں میں بھی کھولے جائیں گے، اس پروگرام کے تحت جدید ترین علوم کی تدریس بھی کی جائے گی۔