اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پاکستان (نیباف) نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملازمین کے لیے ان کی ڈیجیٹل قابلیت کے لیے تربیت کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل کیا۔ ستمبر 2024 میں دستخط کیے گئے ایم او یو کی بنیاد پر یہ تربیت فراہم کی گئی۔ یہ ایم او یو دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے فریم ورک کا …
ہواوے ٹیکنالوجیز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی شراکت داری سے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی تربیت کا پہلا بیچ مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پاکستان (نیباف) نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملازمین کے لیے ان کی ڈیجیٹل قابلیت کے لیے تربیت کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل کیا۔ ستمبر 2024 میں دستخط کیے گئے ایم او یو کی بنیاد پر یہ تربیت فراہم کی گئی۔ یہ ایم او یو دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے فریم ورک کا خاکہ پیش کرتا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل اور متعلقہ شعبوں میں سٹیٹ بینک کے عملے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس ایم او یو کی بنیاد پر ہواوے پاکستان کے بینکنگ اور گورننس کے نظام کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔کراچی میں نیباف پاکستان کیمپس میں منعقد ہونے والا ایک ہفتہ پر مشتمل تربیتی پروگرام ڈیٹا کام سرٹیفیکیشن پر مرکوز تھا۔

تقسیم اسناد کی تقریب میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس بی پی-آئی ٹی جی عاصم اقبال اور ڈپٹی سی ای او ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان احمد بلال مسعود نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے سرٹیفکیٹ حاصل کیے اور پاکستان کے بینکنگ گورننس سیکٹر کو فعال اور بااختیار بنانے کی حکمت عملیوں پر وسیع تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ عاصم اقبال نے ہواوے کی کوششوں کو سراہا اور اپنے ادارے میں انسانی وسائل کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے مزید تربیت پر زور دیا۔ڈپٹی سی ای او ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستاناحمد بلال مسعودنے کہا کہ ہواوے اسٹیٹ بینک کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتا ہے اور مستقبل میں یہ بہت سے مزید اقدامات میں سے پہلا قدم ہے۔
بینکنگ سیکٹر نے ڈیجیٹل طور پر عالمی سطح پر ترقی کی ہے اور ہم بطور صنعت کے رہنما، سٹیٹ بینک کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صلاحیت کو بڑھانا اور بالآخر پاکستان کے باقاعدہ شہریوں کو فائدہ پہنچانا، جیسا کہ ہمارا نصب العین ہے، ہم یہاں ایک مکمل طور پر جڑے ہوئے، ذہین پاکستان کی تعمیر کے لیے کام کر رہے ہیں اور یہ اس روڈ میپ کے بہت سے اقدامات میں سے ایک ہے۔ یہ شراکت داری اگلے 3 سالوں میں ڈیٹا کام، کلائوڈ، بگ ڈیٹا، سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجی پر تکنیکی تربیت فراہم کرے گی جس سے پاکستان بینکنگ سیکٹر میں مجموعی افرادی قوت کو نمایاں طور پر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔








