پاکستان کی سفارتی کامیابیاں علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ملک کے موثر کردار کا ثبوت ہیں، عبد الرحمٰن کانجو

وزیر مملکت برائے توانائی عبد الرحمٰن کانجو نے کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ملک کے موثر کردار کا ثبوت ہیں

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے توانائی عبد الرحمٰن کانجو نے کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ملک کے موثر کردار کا ثبوت ہیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ملنے والا احترام اور سفارتی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل کاوشوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عبد الرحمٰن کانجو نے کہا کہ پاکستان کی بروقت سفارتی کوششوں نے ایک بڑے بحران کو ٹالنے میں مدد دی جس کے علاقائی استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں عالمی برادری میں پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا ہے اور مستقبل میں بھی اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار اور بین الاقوامی روابط کے ثمرات بتدریج عوام تک پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی اور سفارتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پاکستان مستقبل میں بھی علاقائی اور عالمی امور میں اپنا موثر کردار مزید وسعت دے گا۔

مزید خبریں