ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد نے بی ایس آپٹومیٹری کے داخلوں کا اعلان کر دیا

ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد نے خزاں 2026 کے لیے چار سالہ بی ایس آپٹومیٹری ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔اکیڈمی کے مطابق پروگرام میں داخلے کے لیے ایف ایس سی (پری میڈیکل) یا مساوی امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد نے خزاں 2026 کے لیے چار سالہ بی ایس آپٹومیٹری ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔اکیڈمی کے مطابق پروگرام میں داخلے کے لیے ایف ایس سی (پری میڈیکل) یا مساوی امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔ بی ایس آپٹومیٹری پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہے جبکہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ادارہ قرار دیا گیا ہے۔ پروگرام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے تحت ریگولیٹڈ ہے اور اس کی ڈگری ورلڈ کونسل آف آپٹومیٹری سے بھی تسلیم شدہ ہے۔

چار سالہ ڈگری پروگرام مکمل کرنے کے بعد گریجویٹس کے لیے سرکاری اداروں، ہسپتالوں اور کلینکس، تدریس و تحقیق، نجی شعبے، آپٹیکل کاروبار و صنعت کے انتظام، امراض چشم کے ماہرین اور طبی کلینکس کے ساتھ شراکت داری سمیت مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہوں گے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔ بی ایس آپٹومیٹری پروگرام کی فی سمسٹر ٹیوشن فیس 70 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار آن لائن درخواست ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ اکیڈمی پارک روڈ پی ایم ہیلتھ کمپلیکس چک شہزاد اسلام آباد میں واقع ہے۔

مزید خبریں