اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد نے سپرنگ 2026 کے لئے بی ایس پبلک ہیلتھ (چار سالہ) پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام سکول آف پبلک ہیلتھ کے تحت پیش کیا جا رہا ہے۔ داخلے کے لئے امیدواروں کا ایچ ایس ایس سی یا مساوی امتحان میں کم از کم 45 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہے۔ …
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا سپرنگ 2026 کیلئے بی ایس پبلک ہیلتھ (چار سالہ) پروگرام میں داخلوں کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد نے سپرنگ 2026 کے لئے بی ایس پبلک ہیلتھ (چار سالہ) پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام سکول آف پبلک ہیلتھ کے تحت پیش کیا جا رہا ہے۔ داخلے کے لئے امیدواروں کا ایچ ایس ایس سی یا مساوی امتحان میں کم از کم 45 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہے۔ اکیڈمی کے مطابق داخلوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر ہے۔ میرٹ لسٹ 9 فروری 2026 کو جاری کی جائے گی اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز 16 فروری 2026 سے ہوگا۔
درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف آن لائن درخواست https://admissions.hsa.edu.pk کے ذریعے جمع کرائیں۔ اکیڈمی انتظامیہ کے مطابق ہارڈ کاپی درخواستیں قابلِ قبول نہیں ہوں گی۔ مزید معلومات کے لئے رجسٹرار، ہیلتھ سروسز اکیڈمی، پی ایم ہیلتھ کمپلیکس، پارک روڈ، چک شہزاد، اسلام آباد سے فون نمبر 5-9255590 ای میل [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،
جبکہ تفصیلات اکیڈمی کی ویب سائٹ www.hsa.edu.pk پر بھی دستیاب ہیں۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی ایک ڈگری ایوارڈنگ ادارہ ہے جو وفاقی حکومت کے تحت ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ری اسٹرکچرنگ) ایکٹ 2018 کے تحت قائم ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سمیت متعلقہ کونسلز سے منظور شدہ و تسلیم شدہ ہے۔








