اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کے لئے اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں نے 26 ہزار سے زائد ماسک خرید لئے ہیں اور مزید خریدے جارہے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد بھر کے کیمسٹس سے 26 ہزار کے قریب ماسک خریدے گئے ہیں جو اسلام آباد کے …
ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کے لئے اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں نے 26 ہزار سے زائد ماسک خرید لئے ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کے لئے اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں نے 26 ہزار سے زائد ماسک خرید لئے ہیں اور مزید خریدے جارہے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد بھر کے کیمسٹس سے 26 ہزار کے قریب ماسک خریدے گئے ہیں جو اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کے لئے فراہم کردیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہیلتھ ورکرز نے سب سے پہلے مریض کو چھونا ہوتا ہے اس کیلئے ان کا تحفظ کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید ماسک خریدے جا رہے ہیں اور بہت جلد مسئلہ کو حل کرلیا جائے گا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے ماسک کی بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کے لئے گزشتہ روز دفعہ 144 بھی نافذ کردی تھی جس کے تحت تمام دکانداروںکوکہا گیا تھا کہ ماسک کو بلیک کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں کوگرفتار کیا جائے گا۔ یہ اقدام ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو فوری ریلیف پہنچانے کے تحت مفاد عامہ کے پیش نظر عمل میں لایا جو فی الفور نافذ العمل ہوگا۔








