یاسر کھوکھر نے 18ویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف کپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی فاتحین کو شاندار کامیابیوں پر مبارکباد

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):محمد یاسر کھوکھر نے 18ویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) ایم ایوب خان،جاسیہ تصور اور ماسٹر مصعب آصف نے بالترتیب سینئر ،خواتین اور جونیئر کٹیگریز میں کامیابی حاصل کی۔اتوار کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے فاتحین کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):محمد یاسر کھوکھر نے 18ویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) ایم ایوب خان،جاسیہ تصور اور ماسٹر مصعب آصف نے بالترتیب سینئر ،خواتین اور جونیئر کٹیگریز میں کامیابی حاصل کی۔اتوار کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے فاتحین کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دی اور تمام شرکاء کی تعریف کی جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اعلیٰ معیار کی گالف کھیلتے ہوئے عمدہ مہارت، درستگی اور سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے سپانسرز، میڈیا نمائندگان اور مارگلہ گرینز گالف کلب کی انتظامیہ کی غیر متزلزل حمایت اور تعاون کو بھی سراہا جن کی اجتماعی کاوشوں نے اس ایونٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔پانچ روزہ گالف کپ 22 سے 26 اکتوبر 2025 تک مارگلہ گرینز گالف کلب، اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے تقریباً 300 گالفرز نے حصہ لیا، مقابلے مختلف کیٹیگریز میں منعقد کیے گئے، جن میں امیچور ، سینئرز ، خواتین اور جونیئرز کیٹگریز شامل تھے۔

یہ مقابلےپاک بحریہ کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں جو وہ کھیل کے جذبے، بہترین کارکردگی اور قومی سپورٹس کلچر کو فروغ دینے کے لیے رکھتی ہے۔اختتامی تقریب میں مختلف معزز شخصیات، افسران، منتظمین، سپانسرز، گالفرز اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مزید خبریں