یمن میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، 46 ہزار سے زائد افراد بے گھر

یمن میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، 46 ہزار سے زائد افراد بے گھر

صنعا ۔12ستمبر (اے پی پی):یمن کے جنوب مغربی علاقوں میں حوثی ملیشیا اور حکومتی فورسز کے درمیان گذشتہ ہفتے لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد کم سے کم 46 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے جاری بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے یمن میں لڑائی میں شدت آنے کے بعد کم از کم 46 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت نے خبردار کیا کہ بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے۔حوثیوں نے حالیہ دنوں میں یمن میں حملے تیز کر دیے ہیں۔ انہوں نے تعز صوبے کے جنوبی اور مغربی علاقوں کی جانب پانچ بیلسٹک میزائل فائر کیے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور درجنوں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔