یمن کو بدترین قحط کا سامنا ہے،سعودی اتحاد یمن کی ناکہ بندی ختم کرے،اقوام متحدہ

نیویارک۔ 09نومبر (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ایک سینئیر اہلکار نے سعودی اتحاد سے یمن کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یمن کو بدترین قحط کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق انڈر سیکریٹری جنرل مارک لوکاک نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف اتحاد پر زور دیا کہ وہ یمن کی ناکہ بندی ختم کرے۔اقوام متحدہ …

نیویارک۔ 09نومبر (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ایک سینئیر اہلکار نے سعودی اتحاد سے یمن کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یمن کو بدترین قحط کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق انڈر سیکریٹری جنرل مارک لوکاک نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف اتحاد پر زور دیا کہ وہ یمن کی ناکہ بندی ختم کرے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو یمن کے بارے میں بریفنگ دینے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مارک لوکاک کا کہنا تھا کہ انھوں نے کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ ‘جب تک یمن کی ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی وہاں قحط ختم نہیں ہو گا۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا میں گذشتہ کئی دہائیوں میں سب سے بڑا قحط ہو گا جو ہزاروں لاکھوں افراد کو متاثر کرے گا۔

Leave a Reply