یمن کیلئے شاہ سلمان مرکز سے 58 کروڑ ڈالر کی امداد جاری انسانی بنیادوں پر قائم منصوبوں کی تعداد 123 ہے، رپورٹ ریاض ۔ 03 اپریل(اے پی پی) سعودی عرب کے یمن کیلئے قائم کردہ شاہ سلمان امدادی مرکز سے اب تک 58 کروڑ ڈالر سے زیادہ امداد جاری کی جاچکی ہے۔شاہ سلمان مرکز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مرکز کا افتتاح خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان …
یمن کیلئے شاہ سلمان مرکز سے 58 کروڑ ڈالر کی امداد جاری

مزید خبریں
یمن کیلئے شاہ سلمان مرکز سے 58 کروڑ ڈالر کی امداد جاری
انسانی بنیادوں پر قائم منصوبوں کی تعداد 123 ہے، رپورٹ
ریاض ۔ 03 اپریل(اے پی پی) سعودی عرب کے یمن کیلئے قائم کردہ شاہ سلمان امدادی مرکز سے اب تک 58 کروڑ ڈالر سے زیادہ امداد جاری کی جاچکی ہے۔شاہ سلمان مرکز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مرکز کا افتتاح خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2015 ءمیں کیا تھا اور یہ اپنے قیام سے اب تک انسانی بنیادوں پر یمن کے عوام کیلئے مختلف منصوبوں کیلئے 58 کروڑ 44 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی امداد جاری کرچکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں انسانی بنیادوں پر قائم کیے جانے والے منصوبوں کی تعداد 123 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس عمل میں 81 شراکت دار ہیں۔انھوں نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی، چھت کی فراہمی اور کیمپ مینجمنٹ اور تعاون کے منصوبوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہوچکی ہے جن سے دوکروڑ افراد استفادہ کریں گے








