یمن کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب پانچ جنوری کو صنعاء پہنچیں گے

صنعاء۔ 4 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے یمنی تنازعے کے حل کے لیے مقرر خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس ہفتہ 5 جنوری کو یمن کے دارالحکومت صنعاء پہنچ رہے ہیں۔ وہ صنعاء میں قیام کے دوران ایران نواز حوثی ملیشیا کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ حوثی ملیشیا کی قیادت سے ملاقات کے بعد وہ سعودی عرب جائیں گے جہاں یمن کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر …

صنعاء۔ 4 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے یمنی تنازعے کے حل کے لیے مقرر خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس ہفتہ 5 جنوری کو یمن کے دارالحکومت صنعاء پہنچ رہے ہیں۔ وہ صنعاء میں قیام کے دوران ایران نواز حوثی ملیشیا کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ حوثی ملیشیا کی قیادت سے ملاقات کے بعد وہ سعودی عرب جائیں گے جہاں یمن کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی سے ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سفیر کی کوششوں سے بندرگاہی شہر حدیدہ میں جنگ بندی کی ڈیل گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی۔ گریفتھس یمن کے جنگی حالات کو ختم کرنے کے لیے متحارب فریقین کے درمیان مذاکراتی سلسلے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں