یوئیفا چیمپئنز لیگ ،بائرن میونخ نے سپورٹنگ سی پی کو 1-3 سے ہرا دیا

ابرلن۔10دسمبر (اے پی پی):بائرن میونخ کی ٹیم نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں پانچویں فتح حاصل کرلی۔فاتح ٹیم نے اپنے چھٹے میچ میں سپورٹنگ سی پی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ای ایس پی این کے مطابق بائرن میونخ کی ٹیم اپنی اس فتح کے بعد 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شائقین فٹ بال …

ابرلن۔10دسمبر (اے پی پی):بائرن میونخ کی ٹیم نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں پانچویں فتح حاصل کرلی۔فاتح ٹیم نے اپنے چھٹے میچ میں سپورٹنگ سی پی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ای ایس پی این کے مطابق بائرن میونخ کی ٹیم اپنی اس فتح کے بعد 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

الیانز ایرینا، مونچن،جرمنی میں کھیلے گئےیوئیفا چیمپئنز لیگ کے میچ میں بائرن میونخ اور سپورٹنگ سی پی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بائرن میونخ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سپورٹنگ سی پی کی ٹیم کو 1-3 گول سے ہرا دیا۔ سرج نابری،لینارٹ کارل اورجوناتھن طہ نے بالترتیب 65، 69 اور 77 ویں منٹ پر ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم بائرن میونخ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔یہ بائرن میونخ کی یوئیفا چیمپئنز لیگ میں پانچویں فتح ہے۔ سپورٹنگ سی پی کی جانب سے واحد گول جوشوا کِمِچ نے میچ کے 54 ویں منٹ پر سکور کیا۔

مزید خبریں