وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت منگل کے روز یوتھ پالیسی 2026 سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق انہوں نے جوان مراکز کے مجوزہ گورننگ بورڈ میں عوامی نمائندوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
یوتھ پالیسی نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضمانت بنے گی،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

مزید خبریں
پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت منگل کے روز یوتھ پالیسی 2026 سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق انہوں نے جوان مراکز کے مجوزہ گورننگ بورڈ میں عوامی نمائندوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی زیر تعمیر جوان مراکز کو جلد مکمل اور فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے یکساں مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی یوتھ پالیسی نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضمانت بنے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اپس، کیریئر گائیڈنس، تربیتی پروگراموں، کھیلوں اور ٹیلنٹ کی سرپرستی کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان کا وژن نوجوانوں اور انسانوں پر سرمایہ کاری ہے، اس پر من و عن عملدرآمد جاری ہے۔وزیر اعلیٰ کی سپورٹس کوچز کو بین الاقوامی کوچز سے ٹریننگ کروانے کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت کی۔اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو متعلقہ حکام کی جانب سے خصوصی بریفنگ دی گئی ۔
بریفنگ کے مطابق اے ڈی پی 2026-27 میں صوبائی یوتھ پالیسی پر عملدرآمد کے لیے 70 کروڑ روپے لاگت کی دو اسکیمیں شامل ہیں۔بریفنگ کے مطابق جوان مراکز کے ذریعے نوجوانوں کی اسکلز، ڈیجیٹل لرننگ، کیریئر ڈویلپمنٹ، تربیتی پروگراموں اور سیمینارز پر 170 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔بریفنگ کے مطابق نوجوانوں کی استعداد کار، یوتھ انٹرپرینیورشپ، اسٹارٹ اپ چیلنجز، بزنس پلان مقابلوں، کیریئر فیئرز اور انٹرپرینیورشپ نمائشوں کے لیے 115 ملین روپے مختص ہیں۔
بریفنگ کے مطابق صوبائی و ضلعی سطح پر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ، آئی ٹی ہیکاتھونز، ٹیکنالوجی مقابلوں، یوتھ فیسٹیولز، کنونشنز اور ایکسچینج پروگرامز کے انعقاد کے لیے 120 ملین روپے مختص ہیں۔ بریفنگ کے مطابق ماحولیاتی تحفظ، کلائمیٹ ایکشن، موسمیاتی آگاہی مہمات اور شجرکاری سرگرمیوں میں نوجوانوں کی فعال شمولیت کے لیے 60 ملین روپے مختص ہیں۔








