یورپین تنظیم آئی ایچ ایس مارکیٹ کے شعبہ بزنس کے سربراہ کرس ولیم سن کی رپورٹ

لندن۔ 3 جنوری (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ 2017 ءکے اختتام پر یورو زون کی صنعتی پیداوار دو عشروں کی بلند ترین سطح پر رہی جبکہ ایشیاءکی صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی تاہم بھارت براعظم کا تیز صنعتی پیداوار کا حامل ملک رہا۔امریکا میں صنعتی پیداوار کی شرح مستحکم رہنے کے باعث اس کے پوری دنیا پر مثبت اثرات رہے۔یورپین تنظیم آئی ایچ …

لندن۔ 3 جنوری (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ 2017 ءکے اختتام پر یورو زون کی صنعتی پیداوار دو عشروں کی بلند ترین سطح پر رہی جبکہ ایشیاءکی صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی تاہم بھارت براعظم کا تیز صنعتی پیداوار کا حامل ملک رہا۔امریکا میں صنعتی پیداوار کی شرح مستحکم رہنے کے باعث اس کے پوری دنیا پر مثبت اثرات رہے۔یورپین تنظیم آئی ایچ ایس مارکیٹ کے شعبہ بزنس کے سربراہ کرس ولیم سن کی جانب سے جاری بزنس سروے جائزہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017 ءکے دوران خطے میں صنعتی پیداواری سرگرمیوں میں تیزی رہی جو 20 سال کی بلند ترین سطح ہے اس سے 2018 ءکے آغاز میں کوئی خاص مشکل سامنے نہیں آئے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دسمبر کے دوران یوروزون کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 60.6 پوائنٹ رہا جو جون 1997ءمیں اس طرح کے سروے کے آغاز سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply