بیجنگ ۔ 16 مارچ (اے پی پی) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے یورپی کمپنیوں کو چینی منڈی تک بہتر رسائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پیپلز کانگریس سے اپنے اختتامی خطاب میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی رجسٹرڈ کمپنیوں کو وہی سہولیات حاصل ہوں گی، جو مقامی تاجروں کو حاصل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ بھی کیا کہ …
یورپی کمپنیوں کو چینی منڈیوں تک بہتر رسائی دے جائے گا، چینی وزیر اعظم

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 16 مارچ (اے پی پی) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے یورپی کمپنیوں کو چینی منڈی تک بہتر رسائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پیپلز کانگریس سے اپنے اختتامی خطاب میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی رجسٹرڈ کمپنیوں کو وہی سہولیات حاصل ہوں گی، جو مقامی تاجروں کو حاصل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی چین کو برآمد کرنے پر سے عائد پابندیاں اٹھائے۔ لی کی چیانگ کے مطابق ان کا ملک امریکا سے کسی قسم کی تجارتی جنگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ہیں۔








